توشہ خانہ کیس میں سزا یافتہ عمران خان جیل میں کس حال میں ہیں؟ایڈیشنل سیشن جج اٹک شفقت اللہ خان کی رپورٹ کے سینئر صحافی حامد میر نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں اہم دعویٰ کردیا ۔
ایڈیشنل سیشن جج اٹک شفقت اللہ خان نے 15اگست کو اٹک جیل کا دورہ کیا ،انہوں نے عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیشن جج نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چیئرمین عمران خان کے سیل کے عین باہر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب ہے، سی سی ٹی وی کیمرہ کی وجہ سے چیئرمین کو دورانِ غسل بھی کوئی پرائیویسی میسر نہیں

اب سینئر صحافی حامد میر نے ایک ٹوئیٹ کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ’اٹک جیل میں عمران خان کو اپنی شیونگ کٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں وہ جیل انتظامیہ کی فراہم کردہ شیونگ کٹ استعمال کرنے سے انکاری ہیں لہذا انکی شیو بڑھ چکی ہے، عمران خان کے وکیل بییرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ جیل قوانین کے مطابق خان صاحب کو اپنی شیونگ کٹ استعمال کرنے کا حق حاصل ہے‘،
ترجمان جیل خانہ جات نے یہ باتیں ایڈیشنل سیشن جج اٹک کی جاری کردہ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے دورے کی رپورٹ کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے بتائیں